116

جامعہ حفصہ نے اسلام آباد میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرادیئے

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور پولیس افسران نے بتایا ہے کہ G-7/3 میں جامعہ حفصہ کی چھت پر اسلامی امارت افغانستان کے چار سے پانچ سفید جھنڈے لہرا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نماز ظہر کے بعد عمارت پر جھنڈے دیکھے گئے تھے جس کی اطلاع کچھ دیر بعد ا انتظامیہ اور پولیس کو دے دی گئی تھی۔نجی اخبار کے رپورٹر کے مطابق مسئلے کو سنجیدہ لیتے ہوئے اعلیٰ حکام نے انتظامیہ اور پولیس کو کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ “جامعہ حفصہ کی عمارت پر جھنڈے نظر آنے کے فوری بعد انتظامیہ اور پولیس نے ہٹا دیئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر کے مطابق مدرسے کی انتظامیہ نے افسران کو بتایا ہے کہ ان کا جھنڈے لہرانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس معاملے کی انکوائری کی گئی اور بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ کچھ طالب علموں نے اپنے طور پر یہ حرکت کی تھی۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز بھی ایف 9 پارک میں 10 سے 12 افراد افغانستان کا قومی پرچم لے کر جمع ہوئے تھے اور نعرے بازی کی تھی جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو گروہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ بعد ازاں پولیس نے ان میں سے 5 کو مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد کے قبضے سے افغانی شناختی بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں