137

طالبان کا سرکاری ملازمین کے لئے معافی کا اعلان، کام پر واپسی آنے کی ہدایت

کابل اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان نے سرکاری ملازمین کیلئے عام معافی کا اعلان کردی بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے سرکاری ملازمین سے کہا کہ کابل میں حالات معمول پر آرہے ہیں، کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں،  ملازمین معمول کی زندگی کا اعتماد کے ساتھ آغاز

کریں اور کام پر واپس آ جائیں، انہیں ان کی تنخواہیں دی جائیں گی اور کچھ نہیں کہا جائے گا۔

طالبان کی طرف سے سرکاری ملازمین کے نام پیغام میں کہا گیا کہ اپنے اداروں میں نئے سرے سے کام پر آئیں، تاہم اپنے خیالات کو 20 سال پہلے کے حالات کے مطابق بحال کریں، رشوت، غبن، تکبر، بدعنوانی، سستی کاہلی اور بے حسی سے بچیں، جو پچھلے 20 سال سے کسی وائرس کی طرح سرکاری اداروں میں پھیلی ہوئی ہے۔
طالبان کے سیاسی نائب ملا عبدالغنی برادر نے بھی کہا ہے کہ تمام مرد اور خواتین سرکاری ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں پر واپس آنا چاہیے ، ہم عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں اور عوام کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں